ملتان: ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ٹمپرڈ ویزوں پر لائبیریا جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں میں نوید علی اور عصمت اللہ خان شامل ہیں، جو فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے لائبیریا روانہ ہونے والے تھے۔
امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں نے دونوں مسافروں کی سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی، جس کے دوران موبائل فونز سے لائبیریا کے اصل ویزے بھی برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے کے مطابق موبائل فونز سے ملنے والے اصل ویزوں میں سفر کا مقصد ’بزنس‘ درج تھا، جبکہ مسافروں کی جانب سے پیش کی گئی سفری دستاویزات میں ویزے کا مقصد ’ورک‘ ظاہر کیا گیا تھا۔
ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ مسافروں نے ایجنٹوں کی مبینہ ملی بھگت سے ویزا کیٹیگری میں ٹمپرنگ کی۔ دونوں مسافروں نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ انہوں نے مذکورہ ویزے ایک ایجنٹ سے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے نے دونوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
SEO Title
ٹمپرڈ ویزوں پر لائبیریا جانے کی کوشش ناکام، ملتان ایئرپورٹ سے 2 مسافر آف لوڈ
Short Title
ٹمپرڈ ویزوں پر لائبیریا جانے والے 2 مسافر آف لوڈ
Meta Description
ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ٹمپرڈ ویزوں پر لائبیریا جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، اصل ویزے موبائل فونز سے برآمد ہوئے۔
