پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی نے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں ہونے والے اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اور یہ بتایا گیا کہ لانگ مارچ کی صورت میں وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت یا پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں لانگ مارچ مؤخر کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اختیار بانی چیئرمین کے پاس ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔
