اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں بتایا گیا ہے، جبکہ اس کی زیرزمین گہرائی تقریباً 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ گہری زیرزمین گہرائی کے باعث زلزلے کے اثرات مختلف علاقوں تک محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ تاہم شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کے بعد صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔
