کوئٹہ (ڈسٹرکٹ نیوز)
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی مکالمے، جمہوری عمل اور آئین کی بالادستی پر زور دیا ہے۔ کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی و سماجی مسائل کے حل کے لیے طاقت کے بجائے سیاسی عمل اور عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
