بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے بتایا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور مختلف آپریشنز کے نتیجے میں دہشتگرد عناصر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
