پاکستان کسٹمز نے مالی سال 26-2025کے دوران خنجراب پاس کے ذریعے چین سے درآمدات پرریکارڈ 15 ارب روپے ریونیو حاصل کیاخنجراب پاس کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2.8 ارب روپے مالیت کی پاکستانی اشیا بھی برآمد کی گئیں پاکستان کسٹمزحکام کے مطابق؛مالی سال26-2025کے دوران خنجراب پاس کے ذریعےپچھلے سال کے13.67 کے مقابلے میں 15 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا
ٹرانسپورٹس انٹرنیشنل روٹیئرز نظام کے تحت چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کسٹمز نے کہاٹرانسپورٹس انٹرنیشنل روٹیئرز (ٹی آئی آر)ایسا عالمی نظام ہے جودنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارت کو تیز،محفوظ اور آسان بناتا ہےبرآمد کی جانے والی اشیا میں جراحی سامان، ملبوسات، چاول، چمڑے کی مصنوعات، قالین، پھل، سبزیاں اور دستکاری شامل ہیں ، پاکستان کسٹمزکاکہناتھاخنجراب پاس پر درآمدی اشیا کی سخت جانچ اور مشترکہ نظام سے اسمگلنگ کی روک تھام مزید مؤثر بنا دی گئی،پاکستان کسٹمز نےکہاپاکستان کی بڑھتی تجارتی سرگرمیاں عالمی منڈیوں میں ملکی مصنوعات کی رسائی کو فروغ دے رہی ہیں۔
