ایشین گیمز 2026: بھارتی فائٹر سوچیکا سیمی فائنل میں وزن کی بنیاد پر باہر
ایشین گیمز 2026 کے ایم ایم اے سیمی فائنل میں بھارت کی سوچیکا اور سنگاپور کی ٹفنی ٹیو کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت کے اختتام پر برابر ہوگیا۔
برابری کے بعد ایک منٹ کا اوور ٹائم کرایا گیا، جس میں ابتدائی فیصلہ 1-2 سے ٹفنی ٹیو کے حق میں آیا، تاہم بھارتی ٹیم نے فیصلے پر احتجاج کیا۔ بعد ازاں ثالثی کے عمل میں مقابلہ دوبارہ برابر قرار پایا۔
ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق برابر مقابلے کی صورت میں کم وزن رکھنے والی فائٹر کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ مقابلے کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سوچیکا کا وزن ٹفنی ٹیو سے تقریباً 700 گرام زیادہ تھا۔
قواعد کے تحت ٹفنی ٹیو کو فاتح قرار دے کر فائنل میں پہنچا دیا گیا، جبکہ بھارتی فائٹر سیمی فائنل سے باہر ہوگئیں۔
مقابلے کے فیصلے کے بعد سوچیکا کی جانب سے نتیجے پر اعتراض کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔
