پاک فوج نے عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کو طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔
راولاکوٹ کے بلدیہ چوک میں قائم کیے گئے اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد موجودہ صورتحال سے متاثرہ مقامی آبادی کو بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
پاک فوج کے طبی عملے نے کیمپ کے دوران ہزاروں افراد کو طبی امداد فراہم کی، جبکہ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت مختلف افراد کا ماہر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا۔
شہریوں نے پاک فوج کی جانب سے مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے اسے مشکل حالات میں ایک مثبت اقدام قرار دیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے عوام کو فوری ریلیف ملتا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختلف علاقوں میں امدادی اور طبی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
