بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران چار دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی علاقے میں موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف کی گئی، جبکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگرد عناصر اور ان کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ بلوچستان کے حساس علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ حکام کی جانب سے علاقے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ نیوز میڈیا بلوچستان اور ملک بھر میں سکیورٹی سے متعلق اہم پیش رفت اپنے قارئین تک پہنچاتا رہے گا۔
