اسلام آباد: دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کے حوالے سے قواعد پر عملدرآمد کے لیے سول سرونٹس کو غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری افسران کو اپنی غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور کسی غیر ملکی شہری سے شادی سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے یا مقررہ مدت میں ڈیکلریشن جمع نہ کرانے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔
سول سرونٹس کو اپنے ساتھ زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ غلط ڈیکلریشن کو مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا اور ڈیکلریشن جمع نہ کرانے کی صورت میں ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹریز اور صوبائی پولیس سربراہان کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے
