اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوہر اور دو کمسن بیٹیوں پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار خاتون آمنہ سعید کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے خاتون کو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔
درخواست گزار خاتون کی جانب سے وکیل عمران فیروز ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو بعد ازاں سناتے ہوئے آمنہ سعید کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
خاتون کی جانب سے مقدمے میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
