صدرِ مملکت نے یومِ شہدائے پولیس پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے پولیس کی جرأت اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔صدرِ مملکت نے کہادہشت گردوں اور ان کے غیر ملکی سرپرستوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں، صدرمملکت نے کہاپولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گرد اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ناکام بنایا،معصوم جانوں کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لیے پولیس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، صدرزرداری نے کہاخیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کی بہادری پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پولیس اداروں کو مزید مضبوط اور جدید بنانے کے لیے بہتر تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
