موسی’خیل20جون:ایس پی موسی’خیل کلیم اللہ کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او توئی سر عبد القیوم موسی’ خیل نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل پیش آنے والے ایک واقعہ میں قتل ہونے والے شخص عیدنور کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قاتلوں کو حوالات میں بند کردیا۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایچ او توئی سر عبد القیوم موسی’ خیل نے کہا کہ چند روز قبل ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل توئی سر میں جو انتہائی افسوسناک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، جس میں عید نور نامی ایک غریب اور بے قصور انسان کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور اس کی جمع پونجی لوٹ کر لاش کو کوئلے کی کان میں چھپا دیا ایس پی موسی’ خیل کلیم اللہ کاکڑ نے واقعے کا فوری نوٹس لیکر ایس ایچ او توئی سر کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے خفیہ طور پہ تفتیش کا عمل شروع کیا علاقے میں خفیہ پوچھ گچھ کے بعد معلومات حاصل کرکے آخر کار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور لوٹی گئی رقم بھی بحقِ سرکار برآمد کر لی گئی ہے ۔گرفتار ملزمان مقتول کے اپنے قریبی رشتے دار ہیں ملزمان دونوں بھائیہیں جن کے نام عبد الستار ولد بلوچ ہلالزئی اورپالے ولد بلوچ ہلالزئی ہیں۔ اس بروقت کاروائی پہ عوام نے ایس پی موسی’ خیل کلیم اللہ کاکڑ اور ایس ایچ او عبد القیوم موسی’ خیل کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایس پی موسی’ خیل نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز تک انصاف میسر ہو عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور یہ سب عوام کے تعاون سے ممکن ہوتا ہے.
