بھارت میں مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی سرکاری بانڈ مارکیٹ سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے میں تیزی دکھا رہے ہیں۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق عالمی سرمایہ کار بھارتی بانڈز سے رقم نکال کر زیادہ محفوظ اور بہتر منافع دینے والی ترقی یافتہ مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگست سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار تقریباً 987 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے بھارتی بانڈز فروخت کر چکے ہیں۔
دی وائر کے مطابق بھارت میں شرح منافع کا فرق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کشش کم کر رہا ہے، جس کے باعث بھارتی مالیاتی منڈی میں بیرونی سرمایہ کاری کے رجحان پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔
رپورٹ میں بلومبرگ کی جانب سے بھارتی مقامی قرضوں کو عالمی منڈی کے اہم اشاریوں میں شامل نہ کیے جانے کو بھی بھارتی سرمایہ کاری کے لیے ایک دھچکا قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی صحافی ابھینو تریویدی کے مطابق کم منافع، بلند مالیت، کمزور کرنسی اور زیادہ ٹیکس جیسے عوامل عالمی سرمایہ کاروں کی بھارتی مارکیٹ میں دلچسپی کم کر رہے ہیں۔
