لورالائی (عامر بشیر آرائیں): ایس ایچ او سٹی لورالائی محمد شریف موسیٰ خیل نے اعلان کیا ہے کہ ہزارہ محلہ خواتین بازار اور خواتین شاپنگ سینٹر میں اکیلے مردوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ مقامات پر صرف وہ مرد حضرات داخل ہو سکیں گے جو اپنی فیملی کے ہمراہ ہوں۔ بغیر فیملی کے خواتین بازار یا شاپنگ سینٹر میں داخل ہونے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایچ او محمد شریف موسیٰ خیل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد خواتین کے لیے محفوظ، پُرسکون اور باعزت ماحول یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ کسی خوف یا پریشانی کے بغیر خریداری کر سکیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے قانون کی پابندی کو یقینی بنائیں
