ننکانہ صاحب کے علاقے چندر کوٹ نہر میں گزشتہ روز ایک لڑکے کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل شبانہ روز محنت، جدید تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔ طویل کوششوں کے بعد نہر میں ڈوبنے والے 15 سالہ عبداللہ کی لاش ریکور کر لی گئی۔ ریسکیو عملے نے قانونی و ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق پورے واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔