نواز شریف کی جانب سے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے افتخار گیلانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف نے انہیں آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
یوں بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
