لاہور (ڈسٹرکٹ نیوز) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت اور اس کے سابقہ جرائم سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ پولیس نے مقابلے کے حالات و واقعات کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
