لاہور (ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، جس کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر مزید دباؤ آنے کا خدشہ ہے۔
