مدینہ منورہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔
وزیراعظم نے مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دی اور زیارتِ خاص کی سعادت حاصل کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کا مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں حاضری اور عبادت کا یہ روحانی سفر پاکستانی وفد کے دورۂ سعودی عرب کا اہم حصہ ہے۔
