امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان تنازع جلد کسی نہ کسی صورت میں حل ہونے کی امید ہے۔
جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے معاملے میں فوجی اور مالی محاذ پر اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے اور اسے حیران کن نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے جاری جنگ کو ایک چھوٹا تنازع قرار دیا۔
ٹرمپ کے مطابق بعض لوگوں کا خیال ہے کہ معاملے میں پیش رفت امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ہوگی، تاہم انہوں نے مذاکرات کی بحالی یا تنازع کے خاتمے کے لیے آئندہ حکمت عملی کے بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔
