پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور لیگ انتظامیہ نے آئندہ سیزن کے حوالے سے ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹائٹل اسپانسر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں گزشتہ ایڈیشن کی کارکردگی اور کامیاب پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران آئندہ سیزن کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے پی ایس ایل 12 کے انتظامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر غور کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ نئے ایڈیشن کو شائقین کے لیے مزید دلچسپ اور کامیاب بنایا جائے۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور اگلے ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔
