راولپنڈی: روات کے علاقے میں 14 سالہ خانہ بدوش لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی مکمل کروا لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر روات پولیس نے مقدمہ درج کیا اور نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا۔
مقدمے کے مدعی نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے ان کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ٹھوس شواہد جمع کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے یا ان کے ساتھ زیادتی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
