کراچی: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے منعقد ہونے والی 28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
نمائش کے دوران پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر کاروباری شراکت داری کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔
منتظمین کے مطابق ایونٹ کے دوران 75 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں اور کاروباری معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔
نمائش میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ مختلف اداروں اور نمائندوں نے شرکت کی جبکہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی نمایاں کیے گئے۔
