رپورٹر: نجیم زیدیتھانہ گولڑہ کی حدود سے اغوا ہونے والی بچی کی بازیابی میں پولیس ناکام، والد عدالت میں آبدیدہ ہوگئےوالد محمد عابد نے عدالت میں فریاد کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ گزر چکے ہیں، میری بچی اغوا ہوئی، کوئی میرا ساتھ نہیں دے رہا، میری امید اب عدالت ہے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے والد سے کہا کہ عدالت آپ کے ساتھ ہے، آپ ہاتھ نہ جوڑیں۔تفتیشی افسر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 15 دن کے اندر 7 سالہ بچی کو بازیاب کرایا جائے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس اگلی بار عدالت آئے گی تو بچی ساتھ ہوگی۔ڈسٹرکٹ نیوز — خبر وہی، جو حقیقت کے قریب ہو
