پاکستان کی سی فوڈ برآمدات مالی سال 26-2025میں پہلی بار 500 ملین ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
فروزن فش پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی سمندری خوراک رہی، جس سے 105 ملین ڈالر سے زائد آمدن حاصل ہوئی وزارتِ بحری امور کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں پاکستانی سی فوڈ برآمدات میں 38 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاسی فوڈ برآمدات 24-2023 میں 406 ملین ڈالر سے بڑھ کر 26-2025 میں568 ملین ڈالرکی تاریخی سطح پر پہنچ گئیںفروزن اسکویڈ، کٹل فش، فش میل، جھینگے اور کیکڑے بھی پاکستان کی اہم برآمدی مصنوعات میں شامل رہےپاکستانی سی فوڈ چین، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور دیگر عالمی منڈیوں تک پہنچ رہی ہے وزارتِ بحری امور کے مطابق برآمدی معیار، فوڈ سیفٹی اور نئی عالمی منڈیوں تک رسائی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیایورپی یونین کی 2007 کی پابندی کے بعد پاکستانی سی فوڈ مصنوعات دوبارہ یورپی مارکیٹ میں اعتماد بحال کر رہی ہیں ماہرین کے مطابق ویلیو ایڈڈ سی فوڈ مصنوعات پر توجہ دے کر پاکستان اس شعبے کو 3 ارب ڈالر تک بڑھا سکتا ہےپاکستان کی بڑھتی سی فوڈ برآمدات بلیو اکانومی، روزگار اور معاشی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں
