بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ہلاک افراد کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجگور اور چاغی میں ہونے والی مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 11 دہشتگردوں کو ہلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، جن کے دوران مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں بھی بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
