کراچی: پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جبکہ عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 181 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
