بی ایس ڈی آئی کے تحت بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے روزگار اور تربیت کے مواقع
بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور فنی تربیت کے مواقع پیدا کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔
پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں، جبکہ بی ایس ڈی آئی کے تحت قائم آئی ٹی حب سینٹرز میں 8 ہزار طلبہ و طالبات کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کی تربیت اور ترقیاتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
