ڈسکہ میں نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی، دو نوجوانوں نے بروقت ریسکیو کرکے جان بچا لی
ڈسکہ، سیالکوٹ (بیورو چیف رانا اعظم): ڈسکہ میں نہر بھروکی پل سے ایک نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی، تاہم موقع پر موجود دو نوجوانوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر اسے بحفاظت باہر نکال کر اس کی زندگی بچا لی۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد نوجوان سے نہر میں چھلانگ لگانے کی وجہ دریافت کی گئی، لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموش رہا۔ واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
بعض افراد کی جانب سے نوجوان کے ذہنی دباؤ یا پریشانی کا شکار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
موقع پر موجود دونوں نوجوانوں کی بروقت کوشش سے ایک قیمتی جان بچ گئی۔
