الیکشن کمیشن میں پی کے میپ کے ترمیم شدہ آئین اور انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پرسماعت ،پی کے میپ نے اعتراضات دور کرکے ترمیم شدہ پارٹی آئین الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ۔چیف الیکشن کمشنر نےکہابلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ترمیم شدہ آئین کے معاملے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی
چیف الیکشن کمشنر نے ترمیم شدہ آئین متعلقہ کمیٹی کو جائزے اور رپورٹ کے لیے بھجوانے کی ہدایت کی۔وکیل کامران مرتضیٰ نے استدعا کی۔جائزہ کے دوران پارٹی نمائندے کو بھی موجود رہنے کی اجازت دی جائے، چیف الیکشن کمشنر نےکہابلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ترمیم شدہ آئین کے معاملے کا فیصلہ کیا جائے گا، ترمیم شدہ آئین کا فیصلہ ہونے کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کے کیس کی سماعت ہوگی الیکشن کمیشن نے کہاپی کے میپ کیس کی مزید سماعت کے لئے تاریخ بعد میں مقرر کی
