کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 139 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت اچانک بڑھ کر 4 ہزار 35 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 13 ہزار 900 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 295 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 663 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دس گرام چاندی کی قیمت میں بھی 253 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 855 روپے ہوگئی۔
