افغانستان میں معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث تعلیم یافتہ طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بعض اساتذہ مبینہ طور پر گزر بسر کے لیے متبادل ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کے دور میں معاشی بحران اور سخت پالیسیوں کے باعث تعلیم یافتہ افراد کے لیے باعزت روزگار کے مواقع محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں ایک استاد کی مثال دی گئی ہے جو تدریس چھوڑ کر رکشہ چلانے پر مجبور ہوگیا۔
معاشی اور تعلیمی ماہرین کے مطابق بے روزگاری اور محدود معاشی مواقع افغان نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔
