اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک:
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات عائد کیے۔ بھارتی نمائندے نے کہا کہ بھارت کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا حق حاصل ہے اور پاکستان سے منسوب دہشت گردی کے معاملے پر سخت ردعمل کا عندیہ دیا۔
