اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش پر محمود خان اچکزئی نے مثبت جواب دینے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام دیا کہ اگر حکومت مذاکرات کے لیے رابطہ کرتی ہے تو اس کا مثبت جواب دیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے مذاکرات کے لیے عمران خان سے ملاقات کو پہلی شرط قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق حکومت عمران خان کی بہنوں کی رہائی کے ذریعے بھی بات چیت کے عمل میں مثبت پیش رفت کا آغاز کرسکتی ہے۔
محمود خان اچکزئی کے مطابق اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورت میں وزیراعظم سے ملاقات نہ کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔
