اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)
دیناج پور کے سرحدی علاقے میں بنگلہ دیشی بارڈر گارڈ (BGB) اور مقامی افراد نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کی جانب سے مبینہ طور پر 20 سے 25 افراد کو بنگلہ دیش میں داخل کرانے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق معاملے کے بعد افراد کو واپس بھارت کی جانب لے جایا گیا۔
