بھارتی دفاعی کمپنیوں میں بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد دو ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دس فوجی معاہدے سوالات کی زد میں آگئے ہیں۔
بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایک دفاعی کمپنی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں، جس پر تقریباً پانچ سو کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے سرکاری عہدیدار کو رشوت دینے کا الزام ہے۔
زیرِ تفتیش کمپنی بھارتی فوج کو گولہ بارود، حملہ آور اور نگرانی کے ڈرونز سمیت حفاظتی آلات فراہم کرتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق معاہدوں کی منسوخی کی صورت میں فوج کو اسلحے اور دیگر دفاعی سامان کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک سینئر بھارتی صحافی نے بھی مودی حکومت کی پالیسیوں اور دفاعی شعبے میں مبینہ بدعنوانی پر تنقید کی ہے۔
