تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں تھائی حکام، سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں، بہادری اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
شرکا نے پاکستان کی دفاعی تاریخ اور قومی یکجہتی کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب میں پاکستانی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جس نے تقریب کی رونق اور وقار میں مزید اضافہ کیا۔
