سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو میزائل یا ڈرونز کو فضا میں روکے جانے کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے خبردار کردیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی فوجی یا دفاعی کارروائی کی فلم بندی، تصاویر بنانا یا حساس مناظر کو سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہوگی۔
وزارت داخلہ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ دفاعی نظام، میزائلوں اور ڈرونز سے متعلق حساس معلومات یا مناظر کی تشہیر پر بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔
