اسلام آباد (ڈسٹرکٹ نیوز): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیف گیمز 2027 کی تیاریوں سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد سیف گیمز 2027 کے انعقاد کی تاریخیں 4 سے 11 اپریل 2027 مقرر کردی گئیں۔اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر کی تقرری جبکہ اسٹیئرنگ، آرگنائزنگ اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔حکام کے مطابق کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔
