پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے شعبے میں بھی سرگرم عمل ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم کے دور افتادہ علاقے شونٹر ویلی میں پاک فوج کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ لگایا گیا، جہاں 450 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔
کیمپ کے دوران پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے مقامی شہریوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی مشورے فراہم کیے۔
طبی کیمپ سے مجموعی طور پر 450 افراد نے استفادہ کیا، جن میں 97 مرد، 118 خواتین اور 235 بچے شامل تھے۔
کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
وادی شونٹر کے مقامی افراد نے اپنے دور دراز علاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
