مری اسکول وین حادثے میں جھلسنے والا ایک اور بچہ ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق 8 سالہ ارحم کا جسم 60 فیصد جھلس گیا تھا اور وہ شدید زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکا۔
اس سے قبل حادثے میں زخمی ہونے والی بچی عائشہ بھی ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ عائشہ کا جسم 45 فیصد جھلسا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب حادثے کے بعد صرف 8 سالہ حسن زیر علاج ہے جس کا 28 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ جبکہ 11 سالہ عبداللہ صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوچکا ہے۔
