کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت 5 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے مقدمات سے متعلق اہم احکامات جاری کردیے۔
عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کے لیے ملزم کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی، جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے تمام کیسز کا مشترکہ ٹرائل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف پانچوں مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مشترکہ طور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ بھی مقرر کردی۔
سماعت کے دوران ملزم شیراز کی درخواست ضمانت بھی زیرِ بحث آئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچوں مقدمات کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔
