بلوچستان: مند میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے مقامی افراد کی معاونت سے ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد دہشت گرد علاقے سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں سے اظہار تشکر کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کا باہمی تعاون دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
