اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک:
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق نئی دہلی نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کرکے سرحد پار مبینہ دراندازی اور منشیات اسمگلنگ پر احتجاج کیا۔ بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ پاکستان سے مسلح منشیات اسمگلنگ گروہوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ایسے بھارتی الزامات کو ماضی میں مسترد کیا جاتا رہا ہے
