آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر سے کیا گیا ہے۔
