ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے لاہور میں میں آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 نمائش 4 سے 6 نومبر کومنعقد ہو گی نمائش میں چین سمیت 6 مختلف ممالک کی معروف صنعتی کمپنیوں اور سرمایہ کار بھرپور شرکت کریں گےنمائش کے ساتھ سولر، پی وی اینڈ انرجی اسٹوریج ایشیا اور فائر اینڈ سیفٹی ایشیا ایکسپوز بھی منعقد ہوں گےنمائش میں صنعتی مشینری، لیزر کٹنگ، شمسی توانائی، الیکٹرک گاڑیاں، معدنیات اور جدید حفاظتی آلات کی نمائش کی جائے گی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت سے تجارتی روابط، صنعتی ترقی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ ملے گا…………
