کوئٹہ (ڈسٹرکٹ نیوز)
پارلیمانی سیکریٹری قانون، سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی حسن، ساحلی علاقوں، تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کے باعث ملکی و بین الاقوامی سیاحت کا اہم مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے، رسائی، نجی شعبے کی شمولیت اور پائیدار سیاحت کے فروغ پر زور دیا۔
