لورالائی: لورالائی پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور دیگر صحافتی نمائندوں نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ایڈیٹر اور بزرگ صحافی سید خلیل الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں لورالائی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم ناصر، آفس سیکرٹری فرید خان موسیٰ خیل، آفس سیکرٹری محمد عامر بشیر آرائیں، گل شیر ملازئی، عمرزئی ناصر، ولی خان ناصر، قاری ابراہیم، ستار بوری وال، سینئر صحافی میاں محمد طاہر بشیر آرائیں، در محمد بلوچ، محکمہ اطلاعات کے فوٹوگرافر محمود بلوچ اور دیگر نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سید خلیل الرحمان کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
