ڈیرہ اسماعیل خان
خیبر پختونخوا سمیت ملک بھرمیں نئے صوبوں اورانتظامی یونٹس کے قیام پر مختلف حلقے بھرپور حمایت کر رہےہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ؛تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جائیں تو عوام کو سہولت ملے گی شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنایا جائے تاکہ پشاورجانے کی مشکلات ختم ہوں، شہریوں نے کہا بڑے صوبے میں ایک ہی وزیراعلیٰ کی جانب سے انتظامی معاملات پر نظر رکھنا ممکن نہیں، *شہری نے کہاڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک اورجنوبی وزیرستان کو الگ صوبہ بنایا جائے تاکہ مقامی وزیراعلیٰ مسائل پر نظررکھ سکے،نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے سیکیورٹی کے مسائل بھی زیادہ مؤثر انداز میں حل ہوں گے۔
